لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری ترجمان نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 18 مقدمات درج کئے گئے اور 12 افراد گرفتار ہوئے، 362 افراد کو ساڑھے 05 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے، 29 کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 07، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 266 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 02 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3644 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3014 مقدمات درج کئے گئے 38290 افراد کو مجموعی طور پر 9 کروڑ، 60 لاکھ روپے جرمانے کئے گئے 6916 افراد کو وارننگ جاری کی گئی فصلوں کی باقیات جلانے کی 1974، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 30811، صنعتی سرگرمی کی 347، اینٹوں کے بھٹوں کی 1361، دیگر مقامات کی 327 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4865 گاڑیوں کے چالان، 445 کو بند جبکہ 02 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 35 ہزار 259 گاڑیوں کے چالان کئے گئے 1 لاکھ 68 ہزار 467 گاڑیوں کو بند، 10 ہزار 64 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***************************