لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے بلا تفریق کاروائیاں جاری، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہلاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 38 مقدمات درج کئے گئے اور 17 افراد گرفتار ہوئے، 598 افراد کو تقریبا 10 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 126 کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 16، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 500، اینٹوں کے بھٹوں کی 02 اور دیگر مقامات پر 01 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2995 ملزمان گرفتار ہوئے اور 3608 مقدمات درج کئے گئے۔ 37928 افراد کو مجموعی طور پر 09 کروڑ، 54 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ 6887 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1958، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 30538، صنعتی سرگرمی کی 347، اینٹوں کے بھٹوں کی 1357 اور دیگر مقامات کی 327 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5896 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 744 گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ 05 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 30 ہزار 394 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 68 ہزار 12 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 59 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
****************************
