پولیس ملازمین، اہلخانہ کو علاج کے لئے مزید 18لاکھ روپے جاری

Nov 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ملازمین کی طبی مالی امداد کیلئے بھرپور معاونت و تعاون جاری ہے جس کے تسلسل میں  پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے مزید تقریبا 18 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کے کانسٹیبل شکیل احمد کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اے ایس آئی عمران خالد کو اوپن ہارٹ سرجری کے اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی بابر حیات کی اہلیہ اور سب انسپکٹر ظہور احمد کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل عبد الطیف خان اور کانسٹیبل لطف اللہ کے اہل خانہ کو  طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد ارشد کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔  کانسٹیبل سعید احمد اور کانسٹیبل محمد یاسین کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے، ملتان کے کانسٹیبل محمد شعیب کو نفسیاتی علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ سب انسپکٹر عبدالستار، کانسٹیبل ریاض حسین اور کانسٹیبل محمد اقبال کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔  آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

************************