لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی 449نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 449ٹریفک وارڈنز کی جگہ سب انسپکٹرز کی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی، منظور ہونے والی تمام آسامیوں کو مختلف رینجز میں میرٹ کے مطابق محکمانہ پروموشنز سے فل کیا جائے گا۔ نئی آسامیاں راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور ریجنز کے اضلاع کے لئے منظور ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی ریجن میں 125، فیصل آباد ریجن میں 129، بہاولپور ریجن میں 125اور ملتان ریجن میں سب انسپکٹر کی 70 آسامیاں بنائی گئی ہیں۔ راولپنڈی میں 70، اٹک میں 20، جہلم میں 18اور چکوال میں سب انسپکٹرز کی 17آسامیاں منظور ہوئیں۔ فیصل آباد میں 75، جھنگ میں 30، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 13 اور چنیوٹ میں سب انسپکٹرز کی 11آسامیاں منظور ہوئیں۔ ملتان میں 37، وہاڑی میں 13، خانیوال میں 12اور لودھراں میں سب انسپکٹرز کی 08آسامیاں منظور ہوئیں۔ بہاولپور میں 48، بہاولنگر میں 31 اور رحیم یار خان میں سب انسپکٹرز کی 46آسامیاں منظور ہوئیں۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مذکورہ بالا آسامیوں کے بجٹ اخراجات پنجاب پولیس اپنے موجودہ فنڈز سے ادا کرے گا، سب انسپکٹر لیول پر سینکڑوں ترقیوں سے پولیس فورس کے مورال میں اضافہ ہوگا۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************