آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو مختلف سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے مزید فنڈز جاری۔ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو مختلف سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل مختار احمد کو گردوں کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اے ایس آئی سجاد احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی جاوید اقبال خان کو اہلیہ کے برین ہیمریج کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل طارق رشید کو اہلیہ کے جگر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سلیم مسیح کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ سینئر کلرک محمد اشفاق کو سپائن سرجری، کانسٹیبل عمران حیدر کو السر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ملتان کے ریاض حسین کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد امجد کو اہلیہ کی شوگر کے علاج کیلئے 75 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ ہیلتھ مسائل کا شکار پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ پولیس ویلفیئر فنڈ اور ذرائع سے طبی مسائل کا شکار ملازمین کو ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1150)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 21, 2024