رحیم یار خان پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، 02 ماہ سے مغوی دو شہری بازیاب، خطرناک ڈاکو ہلاک
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رحیم یار خان پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، تقریباً 02ماہ سے مغوی دو شہریوں کو بازیاب کروالیا گیا جبکہ سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو نادر کوش کیفر کردار کو پہنچادیاگیا، بازیاب مغویان آصف اور بلال کو 24-09-26 کو ہنی ٹریپ کے ذریعے صادق آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں مغویان کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کوش کے نام سے ہوئی،ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف، سینکڑوں گولیاں برآمد، یاد رہے ہلاک ڈاکو اغواء برائے تاوان، پولیس پر حملوں، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری تھا۔ ہلاک ڈاکو بھونگ میں پولیس کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت، شہید سب انسپکٹر رانا رمضان پر دوران ڈیوٹی حملے کا پولیس کو مطلوب مرکزی ملزم تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاعات پر رحیم یار خان پولیس نے سندھ کے موضع پکا چانڈیہ سے متصل سرحدی علاقے میں آپریشن کیا۔ ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کی تو مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں خطرناک ڈاکو نادر کوش اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی فصل کماد میں فرار ہو گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو دونوں مغویان آصف اور بلال کماد کے کھیت سے محبوس حالت میں ملے۔ ڈاکوؤں نے دونوں شہریوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا ہوا تھا۔پولیس کی بھاری نفری نے تمام علاقے کا گھیراؤ و سرچ آپریشن کیا۔ کامیاب آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے صادق آباد،ایس ایچ او بھونگ،سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کچہ میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کریمنلز کی سرکوبی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور کامیاب آپریشن پر شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔انجمن شہریاں، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے آئی جی پنجاب،ڈی پی او رحیم یار خان اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
(ہینڈ آؤٹ نمبر1149)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, November 21, 2024