پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں بتدریج کمی آئی ہے،آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں بتدریج کمی آئی ہے،آئی جی پنجاب  
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کے دوران 51 مقدمات درج، 33 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے، پنجاب پولیس کے بروقت اور مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 51 مقدمات درج کرتے ہوئے 33 افرادکو گرفتار کیا گیا، 533 افراد کو تقریبا ً08 لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد اور 29 کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 20، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 437، صنعتی سرگرمی کی 04، اینٹوں کے بھٹوں کی 07 اور دیگر مقامات پر 01 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2900 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 3510 مقدمات درج کئے گئے۔ 36812 افراد کو مجموعی طور پر 09 کروڑ، 31 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ 6619 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1911، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 29517،صنعتی سرگرمی کی 342، اینٹوں کے بھٹوں کی 1336جبکہ دیگر مقامات کی 319 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5930 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 670 کو تھانوں میں بنداور 01 گاڑی کا فٹنس سر  ٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 18 ہزار 318 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 66 ہزار 771 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 50 گاڑیوں کے فٹنس سر  ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1148)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 21, 2024