پروموشن بورڈ کااجلاس، ملتان ریجن کے 240افسران، اہلکاروں کی ترقی

Nov 21, 2024

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں ملتان ریجن کے 240اہلکاروں کو اگلے عہدوں میں ترقی مل گئی تفصیلات کے مطابق آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ  سہیل چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ اجلاس کا منعقد ہواجس میں سی پی او ملتان کے علاوہ خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے ڈی پی اوزنے شرکت۔ اجلاس میں ریجن کے تمام اضلاع میں تعینات افسران واہلکاروں کے ریکارڈز زیر غور آئے۔ پروموشن بورڈ نے 240 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ 80 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی، 80 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا جبکہ80 کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی، ترقی پانیوالے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب عنقریب منعقد کی جائے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارک باددیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ترقیوں کے ثمرات پہلے سے زیادہ محنت اوراچھی کارکردگی کی صورت شہریوں تک منتقل کریں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔

(روز نامہ پاکستان)

**************************