قتل، ڈکیتی مقدمات کے 2اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

Nov 20, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کر کے 02خطرناک اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا، رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 93ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم رضوان شہزاد نے 02برس قبل سیالکوٹ میں شہری کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔ دوسرا ملزم رانا آفاق علی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن بوریوالہ وہاڑی کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***************************