پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے فنڈز جاری

Nov 20, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  لاہور سمیت مختلف اضلاع میں پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد جمشید کو   اڑھائی لاکھ، راولپنڈی کے کانسٹیبل عامر بشیر کو 02 لاکھ 50 ہزار،اوکاڑہ کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو 02 لاکھ،سپیشل برانچ کے سینٹری ورکر سنیل اور اوکاڑہ کے اے ایس آئی محمد ریاض کو  01 لاکھ فی کس،  ڈی جی خان کے کانسٹیبل فیاض احمد اور اوکاڑہ کے کانسٹیبل آصف علی کو 01 لاکھ فی کس  گجرات کے کانسٹیبل حماد حیدر اور منڈی بہاؤالدین کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد عمران  01 لاکھ فی کس، دیگر 04 پولیس ملازمین کو 02 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔

(روز نامہ جنگ)

************************