آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھاری تعداد میں آتشی اسلحہ و ہزاروں گولیاں برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں بھاری تعداد میں اسلحہ و گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1530 کلاشنکوف، 38667 پسٹل، 3273 بندوقیں، 2867 رائفلز، 720 ریوالور لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے، صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 126 کلاشنکوف، 8287 پسٹل، 572 رائفلز، 314 بندوقیں، 126 ریوالور، 46 ہزار گولیاں اور سینکڑوں کارتوس بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے،ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے اور آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائی جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1145)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, November 20, 2024