آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ملتان ریجن میں پروموشن بورڈ کا اجلاس۔
240 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں ملتان ریجن کے 240اہلکاروں کو اگلے عہدوں میں ترقی مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آر پی او ملتان کیپٹن (ریٹائرڈ) سہیل چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ اجلاس کا اجلاس منعقد ہواجس میں سی پی او ملتان کے علاوہ خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے ڈی پی اوزنے شرکت۔ اجلاس میں ریجن کے تمام اضلاع میں تعینات افسران واہلکاروں کے ریکارڈز زیر غور آئے۔ پروموشن بورڈ نے 240 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ 80 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی، 80 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا جبکہ80 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی، ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب عنقریب منعقد کی جائے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارک باددیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ترقیوں کے ثمرات پہلے سے زیادہ محنت اوراچھی کارکردگی کی صورت شہریوں تک منتقل کریں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1144)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, November 20, 2024