پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل

پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل
آئی جی پنجاب نے طبی مسائل سے دوچار پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد جمشید کو گردوں کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ راولپنڈی کے کانسٹیبل عامر بشیر کو کینسر اور ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ اوکاڑہ کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سپیشل برانچ کے سینٹری ورکر سنیل اور اوکاڑہ کے اے ایس آئی محمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ڈی جی خان کے کانسٹیبل فیاض احمد اور اوکاڑہ کے کانسٹیبل آصف علی کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ گجرات کے کانسٹیبل حماد حیدر اور منڈی بہاؤالدین کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد عمران کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ دیگر عارضوں میں مبتلا 04 پولیس ملازمین کو 02 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ رقوم ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن تعاون اور مزید اقدامات کئے جائیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1143)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, November 19, 2024