آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن
گذشتہ 24 گھنٹوں میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 49 مقدمات درج، 26 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے اور پنجاب پولیس کے بروقت اقدامات کی وجہ سے سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 49 مقدمات درج کرتے ہوئے26 افراد کو گرفتار کیا گیا۔630 افراد کو تقریباً 15 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 143 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 26، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 530، صنعتی سرگرمی کی 01، اینٹوں کے بھٹوں کی 19 اور دیگر مقامات پر 04 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2778 ملزمان گرفتار ہوئے اور 3358 مقدمات درج کئے گئے۔35659 افراد کو مجموعی طور پر 09 کروڑ، 08 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، 6452 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1834، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 28535، صنعتی سرگرمی کی 336، اینٹوں کے بھٹوں کی 1314 اور دیگر مقامات کی 310 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6259 گاڑیوں کے چالان، 391 کو بند جبکہ 08 فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 06 ہزار 233 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 65 ہزار 714 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 43 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1141)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, November 19, 2024