لاہور (کر ائم رپورٹر) 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 108 مقدمات درج کرتے ہوئے 139 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔ 593 افراد کو تقریباً 10 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 141 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 05، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 505، صنعتی سرگرمی کی 01، اینٹوں کے بھٹوں کی 19 اور دیگر مقامات پر 78 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2846 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3328 مقدمات درج کئے گئے۔35020 افراد کو مجموعی طور پر 08 کروڑ، 94 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، 6300 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1772، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 28011، صنعتی سرگرمی کی 332، اینٹوں کے بھٹوں کی 1287 جبکہ دیگر مقامات کی 378 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5664 گاڑیوں کے چالان، 542 کو بند جبکہ 02 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 99 ہزار 974 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 65 ہزار 323 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 35 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************