لاہور (کر ائم رپو رٹر) مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زخمی کانسٹیبل شاہد منظور کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی محمد صدیق کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی کانسٹیبل محمد طارق کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی کانسٹیبل عامر ریاض خان، غازی کانسٹیبل مظہر نواز کو 03 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ زخمی سب انسپکٹر محمد صادق حسین کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل علی رضا اور ڈی جی خان کے کانسٹیبل مضمر نذیر کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے کانسٹیبل تقی الحسنین کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************************