Nov 18, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع میں زخمی اہلکاروں کے علاج معالجہ کیلئے تقریبا 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل مدثر رضا کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل قیصر محمود کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے،غازی کانسٹیبل محمد عمران کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے زخمی کانسٹیبل سلمان گیلانی کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی سب انسپکٹر عابد رسول کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل غلام دستگیر کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************