لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ کے ویژن محفوظ پنجاب کے سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری، پنجاب پولیس نے رواں سال جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب لگ بھگ 2 لاکھ مجرمان گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 19 ہزار 961 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 21701 اور بی کیٹیگری کے 98620 اشتہاری شامل ہیں پولیس کریک ڈاؤن میں 59569 عدالتی مفرور بھی گرفتار ہوئے، اے کیٹیگری کے 5800 اور بی کیٹیگری کے 54169 عدالتی مفروران شامل ہیں، دوران آپریشنز 31 ہزار 574 ٹارگٹ آفینڈرز عادی مجرم بھی گرفتار ہوئے، اے کیٹیگری کے 13000 اور بی کیٹیگری کے 18474 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں، سنگین جرائم میں مطلوب 91 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 61 ہزار خطرناک مجرمان گرفتار کئے گئے جن میں 23950 اشتہاری مجرمان، 24770 عدالتی مفرور اور 12278 ٹارگٹ آفینڈرز عادی مجرم شامل ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************