آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور غازی پولیس ملازمین کے بہترین علاج معالجے، جلد از جلد بحالی کیلئے پر عزم
دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے فرض شناس افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ روپے جاری، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کے بہترین علاج معالجے اورجلد از جلد بحالی کیلئے پر عزم و مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زخمی کانسٹیبل شاہد منظور کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی محمد صدیق کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی کانسٹیبل محمد طارق کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی کانسٹیبل عامر ریاض خان، غازی کانسٹیبل مظہر نواز کو 03 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ زخمی سب انسپکٹر محمد صادق حسین کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل علی رضا اور ڈی جی خان کے کانسٹیبل مضمر نذیر کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ کانسٹیبل تقی الحسنین کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور پولیس ویلفیئر فنڈ سے غازی افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1140)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, November 18, 2024