لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا ء کے اہل خانہ کے گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اورپنجاب پولیس کے خصوصی انڈومنٹ فنڈ سے گھروں کے تعمیراتی اخراجات کیلئے ادائیگی جاری۔ اسی سلسلے میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب نے 20 شہدا ء کے اہلخانہ میں گھروں کی تعمیر کیلئے مزید 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے، 2 فیملیز کو تعمیراتی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس، مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جبکہ 18 فیملیز کو 05 لاکھ روپے فی کس کے تناسب سے 90 لاکھ روپے دئیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر فنڈ سے اب تک 39 فیملیز کو 04 کروڑ 90 لاکھ روپے گھروں کی تعمیر کیلئے ادا کر چکی ہے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشد، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت سینئر افسران موجود تھے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
