پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے تقریبا 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے، ترجمان پنجاب پولیس 

پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے تقریبا 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں ۔  تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل مدثر رضا کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل قیصر محمود کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ غازی کانسٹیبل محمد عمران کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ زخمی کانسٹیبل سلمان گیلانی کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔  زخمی سب انسپکٹر عابد رسول کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل غلام دستگیر کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے، آر پی اوز، ڈی پی اوز بھی غازی افسران و اہلکاروں کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کریں ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1137)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, November 17, 2024