آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن
گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 56 مقدمات درج ، 27 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 56 مقدمات درج کئے گئے اور 27 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 534 افراد کو تقریبا 09 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے اور 135افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 06 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 444 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 23 اور دیگر مقامات پر 03 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3117 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 2560 مقدمات درج کئے گئے ۔ 32655 افراد کو مجموعی طور پر 08 کروڑ ، 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔5923 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواان برس کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 1732، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 28929، صنعتی سرگرمی کی 330 ، اینٹوں کے بھٹے کی 1219 ، دیگر مقامات کی 294 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 7055 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، 709 کو بند کیا گیا اور 01 کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ ، 87 ہزار 517 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ 01 لاکھ 64 ہزار 83 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار 33 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل اور زرعی ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1134)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
