آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے مسلسل مصروف عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے مسلسل مصروف عمل

رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 02 ارب روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر اقدامات پر خرچ کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ویلفیئر کی تمام کیٹیگریز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا اور رواں برس کے پہلے 10 ماہ کے دوران 02 ارب روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر اقدامات پر خرچ کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 69 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ۔ صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کیٹیگری میں 22 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد دیئے گئے۔ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 49 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 05 کروڑ 34 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 26 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے ۔ گذارا الاؤنس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 22 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے اڑھائی  کروڑ روپے دئیے گئے۔ ایمرجنسی امداد اور لیگل ایڈ کی مد میں ملازمین کو 02  کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے، پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1133)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, November 16, 2024