Nov 14, 2024
لاہور(کر ائم رپو رٹر)راجن پور پولیس نے کچہ کے ڈاکو ؤں کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔ تھانہ شاہ والی پولیس کی کچہ کریمنلز کے سہولت کار غلام اصغر عرف ادو شاہ اور آغا شاہ کے ٹھکانے پر کامیاب ریڈ کیا ہے، ملزمان لٹھانی گینگ، سکھانی گینگ اور دادو بنگیانی گینگ کیلئے سہولت کاری کا کام کرتے تھے۔ ملزمان ڈاکو ؤں کو پولیس کی نقل و حرکت بارے آگاہی اور اغواء برائے تاوان، ڈکیتی کی وارداتوں میں مدد کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی نقل و حرکت اور روابط کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس آؤٹ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی، ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے کامیاب ریڈ کے نتیجے میں اسلحہ کی بڑی کھیپ کو برآمد کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
