پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ میں کاروائی؛سندھ،پنجاب کے سرحدی علاقے کچہ کشمور سے ڈ اکٹر خالدکو بحفاظت بازیاب کر والیا۔

پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ میں کاروائی؛سندھ،پنجاب کے سرحدی علاقے کچہ کشمور سے ڈ اکٹر خالدکو بحفاظت بازیاب کر والیا۔
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ میں کاروائی کرتے ہوئے سندھ اورپنجاب کے سرحدی علاقے کچہ کشمور سے ڈاکٹر خالد کو بحفاظت بازیاب کروالیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مغوی ڈاکٹر خالد محمود کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمرگوندل نے کہا کہ ڈاکٹر خالدمحمود کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے ڈاکٹر خالد محمود کو 21 اکتوبر کو رانی پور گمبٹ سندھ جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا تھا۔رضوان عمرگوندل نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی ڈاکٹر خالد محمود کی بحفاظت بازیابی پر ڈی پی او رحیم یار خان اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر خالد محمود نے ڈی پی او رحیم یار خان کو گلے لگا کر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1124)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, November 13, 2024