آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن
گذشتہ 24 گھنٹوں میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 86 مقدمات درج، 13 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پرپنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر مین زیر و ٹالرینس کے تحت کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 86 مقدمات درج کر لئے جبکہ 13 افراد گرفتار کیا گیا، 485 افراد کو 09 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد اور36 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 45،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 387، صنعتی سرگرمی پر 03، اینٹوں کے بھٹوں کی 31 اور دیگر 06 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2308 ملزمان گرفتار، 2891 مقدمات درج کئے گئے، 24889 افراد کو مجموعی طور پر 05 کروڑ، 73 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے جبکہ 1443 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کی 1663، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 21641، صنعتی سرگرمی کی 334، اینٹوں کے بھٹے کی 1152 اور دیگر مقامات کی 311 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 8177 گاڑیوں کے چالان، 761 کو بنداور 02 گاڑی کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے،۔رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 64 ہزار 218 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 60 ہزار 401 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 26 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل اور زرعی ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1121)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, November 13, 2024