آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات، درخواستیں سن کر فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات، درخواستیں سن کر فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سابق ڈی ای او محمد طفیل کی سروس بحالی کی درخواست ریلیف کیلئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو بھجوا دی۔ اے ایس آئی مسیح اللہ کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو میرٹ پر فوری کاروائی کا حکم دیا۔ کانسٹیبل مقصود احمد کی علاج معالجے میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت دی، آئی جی پنجاب نے لیڈی کانسٹیبل ریحانہ اسلم کی درخواست فوری ایکشن کیلئے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی۔ اے ایس آئی غلام رسول کی آبائی ضلع واپسی پوسٹنگ کی درخواست کاروائی کیلئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی۔ انسپکٹر اظہر حیدر کی درخواست پر آر پی او ڈی جی خان کو فوری کاروائی سے انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمد کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملازمین کی تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فوری کاروائی سے ریلیف فراہم کیا جائے اور آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹس سربراہان فورس کی ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1116)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, November 12, 2024