سنٹرل پولیس آفس میں آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Nov 12, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال  کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس میں جدید آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، پولیس ملازمین کی بڑی تعداد نے آنکھوں کے معائنے کروائے اور مختلف ٹیسٹ کرواتے ہوئے  ادویات بھی لیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ای او  ہسپتال ڈاکٹر کرنل (ر)میاں محمد اسد کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود پروفیسر ڈاکٹر ریحان محی الدین شیخ اور ڈاکٹر محمد جمیل سے علاج معالجے بارے دریافت کیا۔ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈاکٹرز نے آئی جی پنجاب کو آئی کیمپ میں دستیاب سہولیات بارے آگاہ کیا۔ کیمپ کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکٹر کرنل(ر)میاں محمد اسد کو تھانوں کی اپ گریڈیشن پر مبنی کتاب ''تھانے پنجاب دے'' دی جبکہ  کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو تعریفی لیٹرز دئیے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***************************