لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے غازی کانسٹیبل محمد عدیل جمیل کو طبی اخراجات کیلئے 04 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سب انسپکٹر ناصر اقبال کی اہلیہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر اجمل محمود کو بیٹی کے سپائنل کارڈ پرابلم کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل محمد علی خالد کو اہلیہ کی میجر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل شاہد اقبال اور جونیئر کلرک عظمی عرفان کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، اے ایس آئی عباس حیدر اور ڈرائیور کانسٹیبل مزمل مشتاق کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، کانسٹیبل سیف اللہ اور طاہر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************