Nov 11, 2024
لاہور (کورٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ مزید برآں پولیس نے سموگ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں 24 گھنٹوں میں 104 مقدمات درج کیے ، 25 افراد گرفتار ، 424 افراد کو 7 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 36 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔
(روز نامہ جنگ)
************************