رواں سال کے دوران 52334 منشیات فروش گرفتار

Nov 11, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے سلسلہ میں پنجاب پولیس کا صوبے کے تمام اضلاع میں سخت کریک ڈاؤن جاری۔ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 93209 ریڈز کیے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 52334 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 51618 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 31855 کلوگرام چرس، 972 کلو گرام ہیروئن، 1437 کلو افیون،409 کلو آئس اور 08 لاکھ 47 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال کے دوران ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8547 چھاپے مارے گئے، 8832 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 8546 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 6512 کلوگرام چرس، 257 کلو گرام ہیروئن، 314 کلو گرام افیون، 159 کلو گرام آئس اور 59298 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(روز نافمہ پاکستان)

************************