آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے جاری کر دئیے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے جاری کر دئیے
 
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے جس کے تمام اراکین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھاجائے اورمختلف عارضوں کا شکار ملازمین کو پولیس ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد بھی فراہم کی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے غازی کانسٹیبل محمد عدیل جمیل کو طبی اخراجات کیلئے 04 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سب انسپکٹر ناصر اقبال کی اہلیہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر اجمل محمود کو بیٹی کے سپائنل کارڈ پرابلم کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل محمد علی خالد کو اہلیہ کی میجر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل شاہد اقبال اور جونیئر کلرک عظمی عرفان کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، اے ایس آئی عباس حیدر اور  ڈرائیور کانسٹیبل مزمل مشتاق کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، کانسٹیبل سیف اللہ اور طاہر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہلخانہ کے علاج معالجے میں بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، فورس اور ہیلتھ اور ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1113)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, November 11, 2024