پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال (مغل آئی) کے اشتراک سے سنٹرل پولیس آفس میں جدید آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال (مغل آئی) کے اشتراک سے سنٹرل پولیس آفس میں جدید آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔
پولیس ملازمین کی بڑی تعداد نے آنکھوں کے معائنے کروائے، مختلف ٹیسٹ کرواتے ہوئے ماہرین سے ادویات بھی لیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال (مغل آئی) کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس میں جدید آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، پولیس ملازمین کی بڑی تعداد نے آنکھوں کے معائنے کروائے اور مختلف ٹیسٹ کرواتے ہوئے ماہرین سے ادویات بھی لیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ای او (مغل آئی ہسپتال) ڈاکٹر کرنل (ریٹائرڈ) میاں محمد اسد کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود پروفیسر ڈاکٹر ریحان محی الدین شیخ اور ڈاکٹر محمد جمیل سے علاج معالجے بارے دریافت کیا۔ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈاکٹرز نے آئی جی پنجاب کو آئی کیمپ میں دستیاب سہولیات بارے آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے گئے ہیں، میڈیکل اور بلڈ کیمپس کاباقاعدگی سے انعقاد جاری ہے، آج ہونے والے  کیمپ میں پولیس ملازمین کو آنکھوں کے مختلف عارضوں اور علاج بارے مکمل آگاہی دی گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے نجی ہسپتال کا تعاون اور اقدام قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹر کرنل (ریٹائرڈ) میاں محمد اسد نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ملازمین کی خدمات لائق تحسین ہیں، تعاون کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔ کیمپ کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکٹر کرنل (ریٹائرڈ) میاں محمد اسد کو تھانوں کی اپ گریڈیشن پر مبنی کتاب ''تھانے پنجاب دے'' دی جبکہ  کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو تعریفی لیٹرز دئیے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1111)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, November 11, 2024