پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کا 8 واں بیج مکمل

Nov 10, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام باقاعدگی سے جاری ہیں، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کا 08 واں بیج مکمل ہو گیا ہے جس کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ لاہور گریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل(ر) محمد خلیل ڈار، فیکلٹی ممبرز ڈاکٹر کوثر پروین اور محمد شہروز ملک نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء  و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

**************************