چال چلن سرٹیفکیٹ پر معمولی مقدمے کا ریکارڈ درج نہیں ہو گا

Nov 09, 2024

 

(کرائم رپورٹر) بیرون ملک ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانے والے شہریوں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ پر انکے خلاف درج معمولی نوعیت کے مقدمے کا ریکارڈ درج نہیں کیا جائے گا۔ ایس پی سی آر او ڈاکٹر عقیلہ نقوی کا کہنا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ،تیز رفتاری،ضلعی انتظامیہ کے مقدمات، ون ویلنگ،کم عمر ڈرائیونگ سمیت دیگر معمولی نوعیت کے جرائم کا ریکارڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ پر درج نہیں ہوگا ۔

(روز نامہ دنیا)

***************************