آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن
گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن کے دوران 104 مقدمات درج ، 25 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر ہدایت پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 104 مقدمات درج کرتے ہوئے 25 افراد گرفتار ہوئے ، 424 افراد کو 07 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 36 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 29، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 325، صنعتی سرگرمی پر 02 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 18 اور دیگر مقامات پر 13 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2095 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 2483 مقدمات درج کئے گئے ۔ 21466 افراد کو مجموعی طور پر 04 کروڑ ، 99 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ، 1346 افراد کو وارننگ جاری کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1481 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 18476، صنعتی سرگرمی کی 312 ، اینٹوں کے بھٹے کی 890 دیگر مقامات کی 346 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 5961 گاڑیوں کے چالان، 741 کو بند جبکہ 03 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ ، 36 ہزار  351 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، 01 لاکھ 57 ہزار 599 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 19 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے جبکہ پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن برقرار رکھیں۔ 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1110)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, November 10, 2024