آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے فنڈز جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز ماتحت فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع مین خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سب انسپکٹر نجم الستار اختر کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی مزمل حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی عامر بلال اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عادل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ کانسٹیبل ظفر خان کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے اے ایس آئی توقیر الحسن کو مائنر سرجری کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، ملتان کے اے ایس آئی محمد عرفان کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل وارث علی کو گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، ڈرائیور کانسٹیبل مرزا اختر رفیق کو پتھری کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، سب انسپکٹر حماد الحسن ظفر کو بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے ، اے ایس آئی شاہد منظور کو بیٹے کے علاج کیلئے 75 ہزار روپے جاری کئے گئے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے ذریعے بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1108)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, November 10, 2024