آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن
گذشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 43 مقدمات درج ، 11 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 43 مقدمات درج کرتے ہوئے11 افراد کو گرفتار کیا گیا ، 423 افراد کو 08 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 32 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 17 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 336 ، صنعتی سرگرمی پر 13 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 23 اور دیگر 13 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2025 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 2248 مقدمات درج کئے گئے ، 21042 افراد کو مجموعی طور پر 04 کروڑ ، 91 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے اور 1310 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کی 1414 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 18095 ، صنعتی سرگرمی کی 309 ، اینٹوں کے بھٹے کی 837 اور دیگر مقامات کی 247 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 5092 گاڑیوں کے چالان، 398 کو بند اور 02 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ اسی طرح رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ 30 ہزار 390 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، 01 لاکھ 56 ہزار 858 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 16 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے اور پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن برقرار رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1105)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, November 9, 2024