آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم 
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے لگ بھگ 20 لاکھ روپے مزید فنڈز ادا کر دئیے۔ 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مسلسل مصروف عمل ہیں۔اسی سلسلے میں جاری اقدامات میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر بالخصوص طبی اخراجات کیلئے لگ بھگ 20 لاکھ روپے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے کانسٹیبل محمد طفیل کو اہلیہ کے گردوں و ہائپر ٹینشن کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہید سب انسپکٹر عاطف محمود خان کی اہلیہ کو میجر سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے ، لاہور ٹریفک پولیس کے اسسٹنٹ مشتاق احمد کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اقبال جاوید کو اہلیہ کی میجر سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل ظہور احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق ، سب انسپکٹر نجم العباس کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ لانگری محمد جاوید اختر کو ہارٹ اٹیک اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد لطیف کو آنکھ کے آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ۔ہیڈ کانسٹیبل ساجد امجد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ کانسٹیبلز محمد فاروق ، محمد اعظم شاہد اقبال اور نثار احمد کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔ آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1104)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, November 9, 2024