آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن
گذشتہ روز لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 19 مقدمات درج، 07 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
 زیادہ دھواں چھوڑنے پر 4695 گاڑیوں کے چالان، 445 کو بند،01 کا فٹنس سر  ٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے زیرو ٹالرنس کے تحت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 19 مقدمات درج کرتے ہوئے07 افرادکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز 382 افراد کو 07 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 28 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 12، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 315، صنعتی سرگرمی پر 02، اینٹوں کے بھٹوں کی 02 اور دیگر 05 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 1700 ملزمان گرفتار، 1826 مقدمات درج کئے گئے،19291 افراد کو مجموعی طور پر 03 کروڑ، 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، 1247 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ رواں برس فصلوں کی باقیات جلانے کی 1103، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 16499، صنعتی سرگرمی کی 310، اینٹوں کے بھٹے کی 631، باربی کیو کی 42 اور دیگر مقامات کی 180 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 4695 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 445 گاڑیوں کو بندجبکہ01 گاڑی کا فٹنس سر  ٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 15 ہزار 363 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 55 ہزار 494 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 13 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے اور  پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن برقرار رکھیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1096)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 7, 2024