پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال کے دوران 21 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ رواں سال کے دوران 21 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 05 لاکھ 97 ہزار 627 شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 09 لاکھ 34 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 4280 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 01 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا،24 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 01 لاکھ 34 ہزار شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 68 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 05 ہزار سے زائد نے جرائم رپورٹ درج کروائیں۔ 96 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 211 ویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 82 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا اور 1812 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے اور شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1095)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, November 7, 2024