چھتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل زیرتربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

36ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل زیرتربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی وفد کے شرکا سے گفتگو، پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب کے تمام 737 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکولز اور کیو آر کوڈ ورکنگ پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز کو بتدریج جدید وسائل اور ٹیکنالوجی سے مسلسل اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں 06 پولیس سکولز اور متعدد ڈسپنسریاں قائم کی ہیں۔ پنجاب پولیس نے آؤٹ ریچ پروگرامز کے تحت فورس کی فلاح کیلئے  13 تعلیمی نیٹ ورکس اور23 میڈیکل سمیت 08 دیگر اداروں کے ساتھ ایم او یوز کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس کو کثیرالجہت چیلنجز کا سامنا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل میں امن و امان کی فضا یقینی بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں 36ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل زیرتربیت افسران  کے مطالعاتی دورہ کے موقع پر گفتگو اورسوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ نیشنل سکول آف مینجمٹ اسلام آباد سے آئے وفد میں 03 خواتین سمیت 17 افسران شامل تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے وفد کو پنجاب پولیس کے جدید پراجیکٹس، فیلڈ فارمیشنز اور چیلنجز بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے پولیس فورس کی ویلفیئر پالیسی اور جاری پروگرامز بارے آگاہ کیا، وفد کو سنٹرل پولیس آفس کی لائبریری اور میوزیم سمیت مختلف شعبوں اور فلورز کا وزٹ بھی کروایا گیا،آئی جی پنجاب نے وفد کے سربراہ کو پنجاب کے تھانوں کی اپ گریڈیشن پر مبنی کتاب ''تھانے پنجاب دے'' دی،سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے آئی جی پنجاب کو روایتی سووینئر دیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر رضوان احمد خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1094)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 7, 2024