Nov 07, 2024
لاہور(کورٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین و انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد امین کی اہلیہ کی جانب سے خاوند کی 8 ماہ کی تنخواہ کے بقایا جات اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات دئیے۔
(روز نامہ جنگ)
************************
