آئی جی کا وارڈن اویس خان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

Nov 06, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ٹریفک حادثے میں لاہور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اویس خان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا انسپکٹر اویس خان کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو انسپکٹر اویس خان کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے اور ہر ممکن تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں محکمہ پولیس انسپکٹر اویس خان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ موجود ہے۔

(روز نامہ جہان پاکستان)

************************