پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں سموگ آگاہی مہم کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد،

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں سموگ آگاہی مہم کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد،
کمانڈنٹ کالج چوہنگ، پولیس افسران، ماہرین ماحولیاتی تحفظ و صحت نے زیر تربیت اہلکاروں کوانسداد سموگ ایس او پیز بارے آگاہ کیا۔
پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں سموگ آگاہی مہم کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ، سینئر پولیس افسران، ماہرین ماحولیاتی تحفظ و صحت نے شرکت کی۔ مختلف فارمیشنز کے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو انسداد سموگ ایس او پیز بارے آگاہ کیا گیا۔ڈاکٹر تنویر الاسلام اور  ڈاکٹر احسان سمیت ماہرین نے سموگ سے بچاؤ کی احتیاط اور تدابیر پر روشنی ڈالی، مقررین نے سموگ کا سبب بننے والے خطرناک عوامل اور تحفظ کے لائحہ عمل بارے بھی اظہار خیال کیا۔ اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ کمانڈنٹ ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے زیرتربیت پولیس اہلکاروں کو سموگ سے بچاؤ کی آگہی فراہم کرنے پر ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔کمانڈنٹ پی ٹی سی محبوب اسلم للہ نے مقررین کو یادگاری شیلڈز اور سووینئرز دئیے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سموگ کی روک تھام کیلئے مختلف آگاہی پروگرامز جاری رہیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 14 مقدمات درج کرتے ہوئے10 افراد گرفتارکئے گئے ہیں، 421 افراد کو 07 لاکھ 36 ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے اور 04 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 17، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 329، صنعتی سرگرمی پر 02، اینٹوں کے بھٹوں کی 08 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 1793 مقدمات درج کرتے ہوئے 1692 ملزمان گرفتار کئے گئے، 18907 افراد کو مجموعی طور پر 03 کروڑ، 13 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے جبکہ 971 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس فصلوں کی باقیات جلانے کی 1083، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 16185، صنعتی سرگرمی کی 308، اینٹوں کے بھٹے کی 621، باری کیو کی 40 اور دیگر مقامات کی 177 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 5116 گاڑیوں کے چالان،511 کو بند،01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 10 ہزار  668 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 55 ہزار 50 گاڑیوں کو بند، 10 ہزار 12 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکنوں کے خلاف زیروٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن برقرار رکھیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1091)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, November 6, 2024