پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور کامیابی، کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکوشاہ مراد لٹھانی منطقی انجام کو پہنچ گیا۔

پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور کامیابی، کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکوشاہ مراد لٹھانی منطقی انجام کو پہنچ گیا۔  
ہلاک ڈاکو شاہ مراد 05 لاکھ روپے ہیڈ منی میں مطلوب خطرناک کچہ کریمنل میراں لٹھانی کا حقیقی بھائی ہے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کچہ ایریا میں خطرناک کریمنلز کے قلع قمع کیلئے مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن میں کچہ ایریا کے خطرناک ڈاکو کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہ مراد لٹھانی کچہ روجھان کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ہلاک ڈاکو شاہ مراد پنجاب پولیس کو 05 لاکھ روپے ہیڈ منی میں مطلوب خطرناک کچہ کریمنل میراں لٹھانی کا حقیقی بھائی ہے۔ ہلاک ڈاکو دہشت گردی، ڈکیتی بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور پولیس پر حملوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے شبیر باغ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی اور دو طرفہ شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 01 ڈاکو ہلاک ہو اور دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے گئے جبکہ  پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اقلیتی نوجوان کے اغوا کی واردات ناکام بنا دی، تعاقب پر ملزمان شبیر باغ میں گھس گئے تھے، آپریشن میں پولیس کو بکتر بند گاڑیوں،ایلیٹ کمانڈوز، نائٹ ویثرن گاگلز، بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی، کامیاب آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ، ایس ایچ او تھانہ بھونگ اور انچارج سی آئی اے سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آ جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور آپریشنل ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مجرمان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید مجرمان کا صفایا کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1090)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
 
Press Release Date: 
Wednesday, November 6, 2024