ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
ایڈیشنل آئی جی محمد ادریس احمد کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم نے یادگاری سووینئر پیش کیا۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کے اعزاز میں انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی اظہر اکرم، ایس ایس پی ایڈمن کاشف اسلم، اے آئی جی مانیٹرنگ خالد محمود افضل، ایس ایس پی شازیہ سرور، ایس ایس پی فدا ممتاز اور دیگر افسران نے شرکت کی، تمام افسران نے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی محمد ادریس کی قائدانہ صلاحیت کو اور خدمات کو سراہا۔ ایڈیشنل آئی جی محمد ادریس احمد نے بہترین ٹیم ورک پر ماتحت افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔ایڈیشنل آئی جی محمد ادریس احمد نے مختلف برانچوں کا دورہ کرکے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل آئی جی محمد ادریس احمد کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم نے یادگاری سووینئر پیش کیا۔ ایڈیشنل آئی جی محمد ادریس احمد نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ تعینات ہو گئے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1089)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, November 5, 2024