سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل

سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل
رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5736 گینگز کا خاتمہ،14316 مجرمان گرفتار۔ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے شب و روز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5736 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 14316 مجرمان گرفتار کئے گئے۔ مجرمان کے قبضہ سے 06 ارب 14کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔ مال مسروقہ میں 1662 گاڑیاں، 25093 موٹر سائیکلیں، 2233 تولے سونا، 10311 موبائل فونز اور 5497 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 06 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کیش برآمد کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہو رمیں 3198 گینگز کا خاتمہ کرتے ہوئے7338 ملزمان گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضے سے 02 ارب 09 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، لاہور میں 909 گاڑیاں، 14155 موٹر سائیکلیں، 5264 موبائل فون، 206 تولے سونا اور 125 مال مویشی برآمد کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ ڈکیتی، قتل اور اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1088)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 5, 2024