آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ٹریفک حادثے میں انسپکٹر اویس خان کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،
غم کی اس گھڑی میں محکمہ پولیس انسپکٹر اویس خان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ موجود ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ٹریفک حادثے میں لاہور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اویس خان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا انسپکٹر اویس خان کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو انسپکٹر اویس خان کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے اور ہر ممکن تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں محکمہ پولیس انسپکٹر اویس خان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ موجود ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ انسپکٹر اویس خان لاہور ٹریفک پولیس کے محنتی اور ہونہار افسر تھے۔انسپکٹر اویس خان آج ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خالق حقیقی سے جا ملے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1087)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, November 5, 2024