آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن
گذشتہ 24 گھنٹوں میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 08 مقدمات درج، 06 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 1545 ملزمان گرفتار، 1676 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے۔ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج، جرمانے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی 15، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 108، صنعتی سرگرمی پر 05، اینٹوں کے بھٹے کی 05 اور دیگر مقامات پر 01 خلاف ورزی رپورٹ ہوئی جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 08 مقدمات درج کئے گئے اور06 افراد گرفتار ہوئے۔ 115 افراد کو 04 لاکھ 87 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ17 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 1545 ملزمان گرفتار، 1676 مقدمات درج کئے گئے، 10550 افراد کو مجموعی طور پر 02 کروڑ اور 74 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے جبکہ913 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس فصلوں کی باقیات جلانے کی 1025، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 12916، صنعتی سرگرمی کی 301، اینٹوں کے بھٹے کی 553، باربی کیو کی 40 اور دیگر مقامات کی 175 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والے 5053 گاڑیوں کے چالان اور 443 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ اسی طرح رواں برس کے دوران شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ 05 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 54 ہزار 529 گاڑیوں کو تھانوں میں بند اور 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکنوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے اور کارکردگی رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1086)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, November 5, 2024